- الإعلانات -

وفاقی حکومت کی جانب سے احساس کیش پروگرام کے تحت صوبہ سندھ میں15,73,159مستحقین کو 18,87,80,28000 ہزار روپے کی امداد پہنچا دی گئی ہے، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل

 وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے احساس کیش پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں سندھ میں15 لاکھ، 73ہزار 159 مستحقین میں18ارب 87کروڑ،80لاکھ 28ہزار روپے کی امداد تقسیم کر دی گئی ہے، وزیر اعلی سندھ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں زرتاج گل نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے نمائندے تسلیم کرتے ہیں کہ سندھ میں مستحقین کی نشاندہی اور ان تک راشن پہنچانے کے لئے ان کے پاس کوئی طریقہ کار نہیں ہے، یہ کس طرح کا طرز حکومت ہے جو نا اہلی اور غلط بیانیوں میں ڈوبی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار کے پیسے، عوامی خزانے سے جو بھی مستحقین کی امداد کی جائے اس کا پکی طرح حساب دینا کسی بھی حکومت کے لئے لازم ہے۔سرکاری خزانہ کوئی ذاتی مال نہیں جس کو مستحق افراد تک پہنچانے کا پرچار کیا جائے۔انہوں نے کہا سندھ کی حکومت سرکاری امداد بارے متضاد بیانات دے رہی ہے جو افسوسناک ہے ۔ زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی جانب سے احساس کیش پروگرام کے تحت صوبہ سندھ میں 15 لاکھ، 73ہزار159 مستحقین کو کل18 ارب87 کروڑ80 لاکھ 28 ہزار روپے کی امداد پہنچا دی گئی ہے اور ہر شخص کا ریکارڈ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیر اعلی نے ہاتھ تو جوڑے لیکن طریقہ کار غلط بیانی اور سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہی رہا ہے