- الإعلانات -

عالمی ادارے اور دنیا بھارت میں بڑھتی ہندو انتہا پسندی کا فوری نوٹس لیں، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ عالمی ادارے اور دنیا بھارت میں بڑھتی ہندو انتہا پسندی کا فوری نوٹس لیں، ہندو انتہاپسندی کے باعث کروڑوں مسلمانوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا بھارت کورونا وائرس کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کورونا وائرس کی وبا کی بجائے مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے،بھارت میں نام نہاد سیکولرازم دفن ہو چکا ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہندو انتہا پسند فاشسٹ بھارت پوری دنیا کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو گا، بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق خوداردیت دینا ہو گا