- الإعلانات -

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اُمور نوجواناں عثمان ڈار اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا مانیٹرنگ ٹیموں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

ضلع سیالکوٹ میں 260انڈسٹریل یونٹس کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ، کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے فیکٹری مالکان حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کے پابند ہونگے‘ اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے 50مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو ان فیکٹریوں کا وزٹ کرکے چیک لسٹ کے مطابق انسپکشن کریں گی ۔ یہ بات معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے اُمور نوجواناں عثمان ڈار اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر محمود بشیر نے انوار کلب میں مانیٹرنگ ٹیموں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کریم بخش، ایڈیشنل ایس پی سید عباس، ڈی او انڈسٹری ارشد حسین، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد جاوید ساہی، ڈی ڈی او انفارمیشن شہزاد احمد ورک، ڈی او سول ڈیفنس وقار اکبر چودھری ، ڈی او لیبر اور ڈی ڈی ایجوکیشن بھی موجود تھے ۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکموں کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس پر قابو پانے اور اس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں انڈسٹری کھلنے جارہی ہے فیکٹریوں میں کورونا سے بچاو¿ کیلئے حکومت کی تجویز کردہ ہدایات پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔ انہوں نے مانیٹرنگ ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ذمہ داری قومی جذبے سے انجام دیں اور کورونا کے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے فیکٹریوں کے مالکان میں شعور اور آگاہی اجاگر کریں ۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کے پہیہ چلنا ناگزیز ہے کیونکہ اس کے بدولت ناصرف قیمتی ذرمبادلہ حاصل ہوتا ہے بلکہ ڈھائی لاکھ مزدور خاندان وابستہ ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہاکہ بیرون ملک سے آنے والے ساڑھے چار افراد کو ان کے گھروں میں کورنٹین کرنے کیلئے بڑے پیمانے پرکامیاب ایکسرسائز کی گئی اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم سیالکوٹ کی خدمات قابل تعریف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ز اور پیرامیڈیکس کا کردار ہر اول دستے کا ہے جبکہ تمام محکمے ان کے ساتھ کندھے سے کندھے ملائے کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کے پہیہ کو چلانے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے سرکاری اہلکار ان اپنی ذمہ داری بھرپور قومی جوش و جذبے سے انجام دیں