- الإعلانات -

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل سلطان کی مختلف اقدامات کے بارے میں بریفنگ

 وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی وباءپر قابو پانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ صحت کے نظام کو مزید دباﺅ سے محفوظ رکھا جا سکے۔ منگل کو کورونا وائرس کی صورتحال اور اس سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر دستیاب معلومات اور مقامی ڈیٹا کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا کو کنٹرول کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وباءکے پھیلنے کے خدشات موجود ہیں اس لئے شہری حکومت اور ماہرین صحت کی ہدایات کی روشنی میں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پید اہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے طے کی جانے والی حکمت عملی میں تمام متعلقہ شراکت داروں سے بھی رائے لی گئی ہے تاکہ اس میں کوئی کمی نہ رہے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ حکومت نے کورونا کی وباءسے نمٹنے کیلئے مستقبل کے اندازوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل مرتب کیا ہے، کوئی بھی لائحہ عمل بدلتے حالات کے مطابق تبدیل کیا جا سکتا ہے جس سے بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہری کورونا سے بچاﺅ کیلئے صفائی ستھرائی اور سماجی فاصلہ کے بارے میں رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کریں، وائرس کی تشخیص کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں طبی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں، حکومت اس حوالہ سے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گ