- الإعلانات -

حکومت پنجاب کی جانب سے بغیر سیکیورٹی انتطامات کے گیس ری فیلنگ شاپس کو سیل کرنے کا حکم جاری

خان پور ۔ حکومت پنجاب نے بغیر سیکیورٹی انتطامات کےگیس ری فیلنگ شاپس کو سیل کر کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔اس سلسلہ میں ایک مراسلہ تمام ضلعی حکام کو جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بغیر سیکیورٹی انتطامات کے گیس ری فیلنگ سے کسی وقت بھی کوئی حادثہ رونما ہو سکتا ہے اس لئے خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کو فوری طور پر سیل کیا جائے اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں ۔