- الإعلانات -

وزیراعظم عمران خان جمعرات کو کورونا ریلیف فنڈ کی فنڈ ریزنگ کے لئے ملک کی سب سے بڑی ٹیلی تھون میں شرکت کریں گے

وزیراعظم عمران خان جمعرات کو شام چار بجے کورونا ریلیف فنڈ کی فنڈ ریزنگ کے لئے ملک کی سب سے بڑی ٹیلی تھون میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم عمران خان جمعرات کو سہ پہر چار بجے ملک کی سب سے بڑی ٹیلی تھون میں شرکت کریں گے جس کا مقصد وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لئے عطیات جمع کرنا ہے۔ covid.ophrd.gov.pk پر آن لائن عطیات جمع کرائے جا سکتے ہیں۔