- الإعلانات -

لاک ڈاﺅن سے متاثرہ افراد کیلئے ریلیف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

 وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی وباء کے باعث لاک ڈاﺅن سے متاثرہ افراد کیلئے ریلیف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آرڈیننس عوام کو مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی سے بچانے کے وزیراعظم عمران خان کے عزم کا واضح اظہار ہے، عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھانے والے کسی رو رعایت کے مستحق نہیں۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ذخیرہ اندوزی سے ناجائز منافع کمانے والوں کو آرڈیننس کے تحت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی پر 3 سال قید اور ضبط شدہ مال کی مالیت کا 50 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا، یہ اقدام کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر عوام کی سہولیات کیلئے کیا گیا ہے، اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام سے بھی اپیل ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ذخیرہ اندوزی کی نشان دہی کریں اور ضبط شدہ سامان کا 10 فیصد بطور انعام پائیں، “ذخیرہ اندوزوں کی تاک میں رہیں، انعام پائیں، اور غریبوں کی دعائیں لیں