- الإعلانات -

وزیراعظم عمران خان سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی ملاقات

 وزیراعظم عمران خان سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا میں کوویڈ 19 کی صورتحال، روک تھام کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات، تعمیرات کے شعبہ کے فروغ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ دریں اثناءوزیراعظم عمران خان سے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ذوالقرنین علی خان نے بھی ملاقات کی