- الإعلانات -

کسی بھی معاشرے میں لاک ڈاﺅن غیر معینہ مدت تک نہیں چل سکتا، دنیا میں کسی کو نہیں معلوم کہ آنے والے دنوں میں کورونا کی کیا صورتحال ہو گی اور اس پر کب تک قابو پا لیا جائے گا،وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں لاک ڈاﺅن غیر معینہ مدت تک نہیں چل سکتا۔ منگل کو ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ مغربی ممالک جہاں بیماری کا پھیلاﺅ اور جانی نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہے، وہ بھی اب اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ لوگوں کو کورونا سے بچایا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی چلایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کسی کو نہیں معلوم کہ آنے والے دنوں میں کورونا کی کیا صورتحال ہو گی اور اس پر کب تک قابو پا لیا جائے گا، اسی لئے اب ساری قومیں کورونا سے بچاﺅ کے ساتھ ساتھ معیشت کو چلانے کے امکانات کا بھی جائزہ لینا شروع ہو گئی ہیں