- الإعلانات -

موسمی سیاستدانوں کوملک کی ترقی پسندنہیں ‘ حاجی نعیم صفدرانصاری

قصور۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدرانصاری نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کیخلاف الزامات کی سیاست کوئی نئی نہیں‘ہرمرتبہ مخالفین کو ذلت کا سا مناکرناپڑتا‘ اس مرتبہ بھی سیاسی مخالفین اور موسمی سیاسی لیڈروں کو منہ کی کھاناپڑیگی‘یہ پانامہ و دیگر لیکس بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے اور(ن)لیگ کی قیادت ایک مرتبہ پھر ان الزامات سے سرخروہوگی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے رابطہ آفس میں”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض موسمی سیاستدانوں کوملک کی ترقی پسندنہیں ہے‘ عوام جان چکے ہیں کہ ملک وقوم کی ترقی کا دشمن کون ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ یہ سیاسی گروہ تنقید سے پہلے اپنی کارکردگی کا جائزہ تو لیں۔ترقی مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈاہے اور اس ایجنڈے پر عملدرآمد جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میٹروپراجیکٹس قائدؒ واقبالؒ کے خواب کی حقیقی تعبیرہے‘پاکستان میں دنیا کا بہترین میٹروبس سسٹم بنایا گیاہے جس کا دنیا کا کوئی میٹروبس سسٹم مقابلہ نہیں کر سکتا‘ میٹروبس کے جدید نظام سے محنت کش ‘مزدور‘بیوہ ‘یتیم‘ملازم ‘وکیل اور معاشرے کے ہر طبقے کو بہترین سفری سہولیات میسرآئی ہیں‘جدید میٹروبس سروس وزیراعظم محمدنوازشریف کا عوام کےلئے شاندارتحفہ ہے۔