- الإعلانات -

عمران خان جیتنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں، ریحام

RehamKhan

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پیدا ہی جیتنے کے لیے ہوئے ہیں۔

لاہور کے حلقہ این اے 122 پر عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے پر جہاں تحریک انصاف کے چیرمین خوشی سے نہال ہیں وہیں ان کی اہلیہ بھی خاصی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ریحام خان نے کہا کہ عمران خان پیدا ہی جیتنے کے لیے ہوئے ہیں اور وہ پہلے ہی لاکھوں افراد کے دل جیت چکے ہیں۔