- الإعلانات -

رمضان کی رحمتوں سے ہر گھر روشن و منور ہوگا، فردوس عاشق

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ رحمتوں اور مغفرتوں کے بابرکت ماہ صیام کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ وبا کے اس دورمیں عوام اپنے گھروں میں رہتے ہوئے نماز تراویح میں شریک ہوں۔