- الإعلانات -

پاکستانی قوم مشکل حالات میں بھی ہر چیلنج پر پورا اتری ہے،محروم معیشت طبقات کیلئے مدد کرنے کا جذبہ قابل تعریف ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ملاقات کی،ڈاکٹر نیاز احمد نے چیف منسٹر کوروناکنٹرول فنڈمیں 30 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ پاکستانی قوم مشکل حالات میں بھی ہر چیلنج پر پورا اتری ہے، آزمائش کے وقت مددکرنے والوں کو دنیا اور آخرت دونوں جگہ اجر ملے گا، محروم معیشت طبقات کیلئے مدد کرنے کا جذبہ قابل تعریف ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مخیرحضرات، کاروباری شخصیات اور دیگر افراد دل کھول کر عطیات دے رہے ہیں، فنڈکی پائی پائی حق دارو ں تک پہنچائیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ کورونا کا پھیلاوروکنے کیلئے شہریوں کا گھروں میں رہنا ضروری ہے، سماجی فاصلے برقرار رکھنے سے ہر ایک کی حفاظت یقینی بنائی جا سکتی ہے۔