- الإعلانات -

ٹیکسٹائل ماسک برآمد کیا جا سکتا ہے، این۔95 یا سرجیکل ماسک برآمد کرنے کی اجازت نہیں، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا ٹویٹ

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ٹیکسٹائل ماسک ایکسپورٹ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، وزارت صحت نے ایف بی آر کو بھی ٹیکسٹائل ماسک کی برآمد کے سلسلے میں وضاحت کردی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ ٹیکسٹائل ماسک برآمد کیا جا سکتا ہے جبکہ این۔95 یا سرجیکل ماسک برآمد کرنے کی اجازت نہیں ہو گی