- الإعلانات -

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے 100 سال مکمل ہونے پر سپیکر اور اراکین کو مبارکباد

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر اور اراکین کو اسمبلی کے 100 سال مکمل ہونے پر خط لکھ کر مبارکباد دی اور کہا ہے کہ ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی نے ہر دور میں جمہوری عمل کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جمہوریت کی بقا، امن اور ترقی میں گرینڈ نیشنل اسمبلی نے عوامی جذبات کی عکاسی کی ہے۔ کورو نا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر اس سلسلہ میں مجوزہ تقریبات کو ملتوی کرنا احسن اقدام ہے۔ جمعرات کو سینیٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاک۔ترک تعلقات بین الپارلیمانی تعلقات اور عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دیں گے، امن، ترقی، اقتصادی خوشحالی ہمارا مشترکہ ایجنڈا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان ترکی ٹریول ایسوسی ایشن کی جانب سے گرینڈ نیشنل اسمبلی کی صد سالہ تقریبات کے سلسلہ میں ورچول کنسرٹ احسن اقدام ہے، پاکستان کے عوام ترک بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پارلیمان پر بھاری ذمہ داری آ گئی ہے، ہمیں تحقیق اور ترقی کے سلسلہ میں معاونت کو مزید فروغ دینا ہو گا