- الإعلانات -

قومی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیلی تھون کا آغاز ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو حفاظتی کٹس کی فراہمی، مستحقین کیلئے امداد اکٹھی کی جائے گی وزیراعظم عمران خان کی سب سے شرکت کی درخواست

قومی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیلی تھون کا آغاز ہوگیا، جس کا مقصد کورونا وائرس کے اقتصادی اثرات کم کرنے کیلئے امداد اکٹھی کرنا ہے، احساس ٹیلی تھون کے نام سے کی جانے والی ٹیلی تھون کے ذریعے ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو حفاظتی کٹس کی فراہمی اور مستحقین کیلئے امداد اکٹھی کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان ٹیلی تھون میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرات کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حکومت کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ ٹیلی تھون میں شرکت کریں۔ ٹیلی تھون میں مختلف چینلز سے وابستہ اینکرز شریک ہیں