- الإعلانات -

رمضان المبارک 1441ھ کا پہلا روزہ ہفتہ 25 اپریل کو ہو گا،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

اس بات کا اعلان کراچی میں منعقدہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کیا۔ قبل ازیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت ہوا جبکہ زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اور کوہسار کمپلیکس میں ہوا جہاں پر چاند سے متعلقہ شہادتوں کو اکٹھا کرنے کیلئے مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تھا۔ ملک بھر سے پاکستان کے کسی بھی علاقہ سے چاند کی رویت کی مستند شہادت موصول نہ ہونے کی بناء پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہفتہ 25 اپریل کو ہو گا۔