- الإعلانات -

گندم خریداری مہم،پہلے 5دن میں 100کنال سے کم رقبہ کے مالک کاشتکاروں کو باردانہ فراہم کرنے کافیصلہ

فیصل آباد۔  محکمہ خوراک نے 20اپریل بروز بدھ سے شروع ہونے والی گندم کی خریداری مہم کے دوران پہلے 5دن 100 کنال سے کم رقبہ کے مالک کاشتکاروں کو رجسٹرڈ کرکے باردانہ فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے اور کہاہے کہ گندم کی خریداری مہم کے دوران پہلے 10دنوں میں 50فیصد، دوسرے 10دنوں میں 30فیصد اور آخری 10دنوں میں20فیصد ٹارگٹ پورا کیاجائیگا۔ محکمہ خوراک فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ گندم کی خریداری مہم کے دوران فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،چنیوٹ سے 5لاکھ 4ہزار میٹرک ٹن گندم خرید کی جائے گی ۔انہوںنے بتایاکہ باردانہ کی یومیہ تقسیم کے اہداف حاصل کرنے کی ذمہ داری ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک فیصل آبادڈویژن کو سونپی گئی ہے ۔