- الإعلانات -

وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی نے نماز تراویح براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا ہے،

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر رمضان المبارک میں پی ٹی وی نے نماز تراویح براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا ہے۔ وباء کے اس دور میں لوگ اپنے گھروں میں نماز تراویح کی فیوض و برکات سمیٹیں گے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ رحمتوں اور مغفرتوں کے بابرکت ماہ صیام کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی نے نمازِ تراویح براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ماہ رمضان کی رحمتوں سے ہر گھر روشن و منور ہوگا۔ وبا کے اس دور میں عوام اپنے گھروں میں رہتے ہوئے نماز تراویح میں شریک ہو کر فیوض وبرکات سمیٹیں گے