- الإعلانات -

چار گھنٹے کی ٹیلی تھون وقت کا ضیاع تھا،نا اہل حکومت کا ہر وزیر ایک اینٹ کی الگ مسجد بنا کر بیٹھا ہے۔۔۔رانا ثناء اللہ نے حکومت کو کھری کھری سنا دیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سا بق صوبا ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء للہ خاں نے کہاکہ ٹی وی چینلز پر 4گھنٹے کا ڈرا مہ رچا یا گیا ٹیلی تھون وقت کا ضیاع تھا نا اہل حکومت کا ہر وزیر 1اینٹ کی الگ مسجد بنا کر بیٹھا ہے باجی بد زبان حقائق منا فی با تیں کر کے اپنی نوکری پکی کر نے کے لیے اوت پٹانگ با تیں کر تی ہیں با جی بدزبان نے اپنی زبان کو کنٹرول نہ کیا تو ہم بھی زبان کھولنے پر مجبور ہو جا ئیں گے وہ حکومتی ترجمان نہیں کوویڈ 19پر پاکستان کو تجربہ گاہ نہ بنایا جا ئے ورنہ بھیانک نتا ئج کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے۔ میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن ضروری ہے، کسی بھی طریقے سے مسا جد میں مکمل حفاظتی اقدامات نہیں کیے جا سکتے ،سلیکٹڈ قوم کے درد کو نہیں سمجھتے، حکومتی دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں، 25فیصد لوگوں تک بھی امداد نہیں پہنچی ،اب عوام کو بیوقوف نہیں بنا یا جا سکتا ،جس طرح ڈیم فنڈ کا کسی کو کو ئی علم نہیں اسی طرح کوویڈ 19فیڈز کا بھی پتہ نہیں چلے گا ۔انہوں نے کہا کہ بڑی مصیبت سے بچنے کے لیے حفاظی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنانا ہو گا ،جتنا ٹائم ٹی وی چینلز پر لیا گیا، بہتر تھا 10مخیر حضرات کو بلا لیتے، اس سے زیادہ رقم اکٹھی ہو جانی تھی، مو لانا طارق جمیل نے پوری قوم کو بے شرم بے حیا کہہ کر پکارا، بے شرم بے حیا وہ لوگ ہیں جنہوں نے غریب عوام کی جیبوں پر 2ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا،اب قوم جا نیں، مولانا کی دعا ئیں جانیں اور عمران نیازی کی پا لیسیاں جا نیں، کوویڈ19جانے نون لیگ نے اپنے طور پر فنڈز ریزنگ کی، مختلف حلقوں میں بے روزگاروں کی مدد کی کوویڈ19سے بچاؤکے لیے ڈاکٹرز کو حفاظتی کیٹس فرا ہم کی، نون لیگ کو کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔