- الإعلانات -

وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن کا اعلان کر کے اپنے آپ کو احتساب کےلئے پیش کر دیا

پانامہ لیکس صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ، وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن کا اعلان کر کے اپنے آپ کو احتساب کےلئے پیش کر دیا،شہاب الدین خان.
اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے کہا ہے کہ عمران خان حوصلہ رکھیں حکومت کے دو سال باقی ہیں، پانامہ لیکس صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں اس میں چین، روس اور پوری دنیا کی اعلیٰ شخصیات کا نام سامنے آ رہا ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پانامہ لیکس کا انکشافات کے بعد جوڈیشل کمیشن کا اعلان کر کے اپنے آپ کو احتساب کےلئے پیش کر دیا۔ عمران خان گزشتہ تین سالوں سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں ان کو حوصلہ رکھنا چاہیے۔ موجودہ حکومت کے دو سال ابھی باقی ہے دونوں جماعتیں 2018ءکے عام انتخابات میں عوام کی عدالت میں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صرف پانامہ لیکس نہیں، سوئس بینکوں میں پڑا پاکستانی عوام کا پیسہ واپس آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں اس میں چین کے صدر، روس کے صدر اور دیگر اہم شخصیات کا نام سامنے آ رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پانامہ لیکس کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن قائم کر کے نئی مثال رقم کی ہے۔