- الإعلانات -

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی

اسلام آباد ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں گزشتہ روز زلزلہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس پیر کو سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ نعت رسول مقبول کے بعد رکن قومی اسمبلی شیر اکبر خان نے کہا کہ گزشتہ روز کے ہولناک زلزلہ سے ان کے حلقہ سمیت دیگر علاقوں میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ سپیکر کے کہنے پر شیر اکبر خان نے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی گئی۔