- الإعلانات -

این ڈی ایم اے کی جانب سے چین سے خریدے گئے طبی سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی، ائیر فورس کا خصوصی طیارہ آئی ایل۔76 پچاس ہزار وی ٹی ایم کٹس،پچاس ہزار کے این۔95 ماسک اور دیگر سامان لے کر اسلام آباد پہنچا، ، ترجمان این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے چین سے خریدے گئے طبی سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ پاکستان ائیر فورس کا خصوصی طیارہ آئی ایل76 سامان لیکر اسلام آباد پہنچا۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق سامان میں 20بائیو سیفٹی کیبینٹ، اور 50 ہزار وی ٹی ایم کٹس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ116نیوکلیائی ایسڈ ایکسٹرکشن کٹس، 91 بائیو ٹیسٹنگ کٹس اور 50 ہزار کے این۔95 ماسک بھی شامل۔ ترجمان کے مطابق آئندہ چند روز میں تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو مزید حفاظتی کٹس اور ٹسٹنگ کٹس مہیا کر دی جائیں گی