- الإعلانات -

شیخ رشید رمضان میں بھی ۔۔۔ رانا ثنا اللہ نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر ریلوے آگ بگولہ ہو جائیں گے

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں بھی موصوف شیطانی حرکتوں اور خصلتوں سے باز نہیں آسکے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف کے نامزدکردہ صدر ہیں، پنڈی کے موصوف آج جہاں موجود ہیں وہ بھی ان دونوں کی مرہون منت ہے۔   رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ کسی بڑے نے کیا خوب کہا ہے کہ اندھا کیا جانے بسنت بہار، اس لیے بہتر ہے کہ شیخ رشید اپنے کام سے کام رکھیں جو ان سے ہو نہیں پارہا ہے۔راناثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ نالائقوں اور نااہلوں کی حکومت کا کنڈیکٹر اپنی کھٹارا حکومت کی فکر کرے۔