- الإعلانات -

کورونا کے کیسز میں پریشان کن حد تک اضافہ، اموات کی تعداد کتنی ہوگئی؟ تشویشناک تفصیلات سامنے آگئیں

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے 15 اموات ہوئی ہیں جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 268 ہوگئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس کے 704 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 644 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں ایک دن میں 6 ہزار 780 لوگوں کے ٹیسٹ ہوئے جس کی وجہ سے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 147 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں اب تک 2 ہزار 755 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

صوبوں کی صورتحال

پاکستان میں صوبہ پنجاب کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہزار 378 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 232، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 793، بلوچستان میں 656، گلگت بلتستان میں 307، اسلام آباد میں 223 اور آزاد جموں و کشمیر میں 55 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔