- الإعلانات -

میگا منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری پر پارک لین کیس میں فرد جرم مؤخر

احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے جعلی اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور تفتیشی افسر قاسم خان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور پیش نہیں ہوئے۔

وکیل لطیف کھوسہ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی باعث کوئی کارووائی آگے نہیں بڑھ رہی، عدالت عید کے بعد کیس کی تاریخ دے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت بغیر کارروائی 10 جون تک ملتوی کر دی۔