- الإعلانات -

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سینیٹر شبلی فراز اور عاصم سلیم باجوہ کومبارکباد

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر سید شبلی فراز کو بطور وفاقی وزیر اطلاعات حلف اٹھانے اور عاصم سلیم باجوہ کو اطلاعات کے خصوصی معاون مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات میں نئی ٹیم کی آمد سے ان کٹھن حالات میں حکومتی بیانیہ موثر انداز میں آگے بڑھانے میں مدد ملے گی، وزیر خارجہ نے وزارت اطلاعات کی اس نئی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے