- الإعلانات -

سینیٹرسید شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان دیا گیا

سینیٹرسید شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، منگل کوصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سید شبلی فراز سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی کابینہ کے اراکین اور دیگر حکام نے شرکت کی۔سینیٹرسید شبلی فراز کو وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کا قلمدان دیا گیا ہے۔سینیٹرسید شبلی فراز سینیٹ میں قائد ایوان کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے