- الإعلانات -

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ک ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ کا ہنگامی دورہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منگل کو وزارت خارجہ میں قائم ”ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ“ کا ہنگامی دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل کرائسز مینجمنٹ یونٹ، سلمان اطہر نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ یونٹ میں ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں سے سیل کی کارکردگی جانچنے کیلئے مختلف سوالات کیے۔ وزیر خارجہ نے بیرون ممالک، پاکستانیوں کی کرائسز مینجمنٹ یونٹ میں موصول ہونے والی کالز، شکایات اور ان کے ازالے کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ سلمان اطہر نے کورونا وبا کے دوران مختلف ممالک میں واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 11529 پاکستانیوں کو بیرونی ممالک سے وطن واپس لایا جا چکا ہے جبکہ بیرونی ممالک میں واپسی کے منتظر رجسٹرڈ پاکستانیوں کی تعداد 62,709 ہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات اور تکالیف کا ہمیں مکمل ادراک ہے ۔ حکومت بیرونی ممالک میں واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی مرحلہ وار، جلد وطن واپسی کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ وزیر خارجہ نے ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی جی سلمان اطہر اور ان کی ساری ٹیم کو مبارکباد دی