- الإعلانات -

"یہ عمران خان ہے جو بسکٹ بھی گنتا ہے” فردوس عاشق اعوان کے پیغام پر وینا ملک بھی چپ نہ رہ سکیں

وزیراعظم کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا عہدے سے اچانک ہٹایاجانا سوشل میڈیا پرابھی بھی موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ کابینہ میں کی گئی اس اکھاڑ پچھاڑ پر اداکارہ وینا ملک بھی چپ نہیں رہیں۔فردوس عاشق اعوان کے ردعمل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کس نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی والے سٹائل میں مال بنائیں عمران خان تو بسکٹ بھی گنتا ہے۔ اس سے قبل فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے علیحدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ "⁩ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ۔انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔1 سال کے عرصے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں سے فرائض  سر انجام دینے کی کوشش کی۔ PM کا استحقاق ہے کہ ٹیم کے کس کھلاڑی کو کونسے بیٹنگ آرڈر یا کونسی فیلڈ پوزیشن پر کھلانا ہے۔میں ان کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔”

فردوس عاشق اعوان کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ویناملک نے الزام لگایا کہ "آپ کا بیٹنگ آرڈر تبدیل نہیں کیا گیا۔ آپ کو میچ فکسنگ – کرپشن کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ کس نے کہا تھا پی پی والے سٹائل میں 10% مال بنائیں۔وینا نے کہا یہ عمران خان ہے جو بسکٹ بھی گنتا ہے۔  "

خیال رہے گزشتہ روز حکومت نے سینیٹر شبلی فراز کو وزیراطلاعات جبکہ فردوس عاشق اعوان کی جگہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات بنا دیا تھا۔ اس خبر کے ساتھ کچھ ایسے الزامات بھی سامنے آئے تھے کہ فردوس عاشق اعوان نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تھی جس پر انہیں منصب سے الگ کردیاگیا۔