- الإعلانات -

فیصل واڈا کا دو گاڑیوں پر ایک ہی نمبر،حکومت نے کارروائی کا حکم دیدیا

صوبائی حکومت نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کے زیر استعمال جعلی نمبر پر مشتمل گاڑیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ نجی ٹی وی  کےمطابق وفاقی وزیر فیصل واڈا کی سوشل میڈیا پر سی ویو کلفٹن پر تفریح کرنے کی تصاویر اور ویڈیو نشر ہونے پر سندھ حکومت حرکت میں آگئی۔صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میکش کمار چاولہ نے  کہا کہ ایک گاڑی ہائی لکس ہے لیکن یہ نمبر پلیٹ ویگو گاڑی پر لگی ہوئی ہے  جبکہ دو گاڑیوں کے نمبر یکساں ہیں ۔اور فینسی نمبر پلیٹ بھی لگی ہوئی ہے ۔