- الإعلانات -

ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پنجاب کو کتنا قرضہ دے دیا؟ جان کر کوئی بھی حیران رہ جائے

پاکستان کو قرض فراہمی کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس مں سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن ڈاکٹر سید پرویز عباس اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر شیاؤ ہونگ یانگ نے شرکت کی۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے فراہم کیے جانے والے قرضے سے پنجاب کے 7 بڑے شہروں میں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی یہ منصوبے 31 اکتوبر 2022 تک مکمل ہوں گے۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے ملنے والے قرضے سے بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، راولپنڈی اور سرگودھا میں منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔