- الإعلانات -

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علویکا لانس نائیک عبدالوحید اور سپاہی سکمداد کے اہل خانہ کو فون

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لانس نائیک عبدالوحید شہید اور سپاہی سکمداد شہید کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ۔ منگل کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ملک کی خاطر جان قربان کرنے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، دونوں جوانوںنے اتوار کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں جام شہادت نوش کیا تھا