- الإعلانات -

کورونا کا چیلنج: پاک فوج کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی پیکجز کی تقسیم

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے پاک فوج کے دستے سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ سرگرم عمل ہیں، جوانوں کی تنخواہوں سے جمع ہونے والے عطیات سے ملک بھر کے پسماندہ علاقوں میں ساڑھے 3 لاکھ امدادی پیکجز تقسیم کیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے پاک فوج کے دستے سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں، ریلیف سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پاک فوج کی جانب سے امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا۔ کورونا سے متاثرہ علاقوں میں 3 لاکھ 50 ہزار فوجی امدادی پیکجز تقسیم کیے جا چکے ہیں، امدادی پیکجز کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی اشیاء پر مشتمل ہیں، یہ امدادی سامان فوجی افسروں و جوانوں کی تنخواہوں سے دیئے گئے عطیات کی رقم سے خریدا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پسماندہ علاقوں کے معذوروں، محنت کشوں، بیواؤں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔