- الإعلانات -

وڈھ، بارودی سرنگ پھٹنے سے خاتون اور بچے سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے،لیویز ذرائع

کوئٹہ۔ بلوچستان کے علاقے وڈھ میں سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ دھماکہ،خاتون اور بچے سمیت 3 افرد جاں بحق ہوگئے ،لیویز ذرائع کے مطابق منگل کی صبح وڈھ کے علاقے میںایک شخص خاتون اور بچے کے ہمراہ جارہے تھے کہ سڑک کے کنارے دفن بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میںموٹر سائیکل سوارسمیت خاتون اور بچہ موقع پرجاں بحق ہوگئے ۔ لیویزنے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔