- الإعلانات -

24 گھنٹوں کے دوران 874 نئے کیسز، 19 اموات رپورٹ، ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15759، اموات 346 ہو گئیں 174160 افراد کے ٹیسٹ، 4052مریض صحتیاب ہوگئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں، ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 11361، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 15759تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 874 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،19 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات346ہوگئیں۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 6061تک پہنچ گئی، سندھ میں 5695کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 2313اور اسلام آباد میں 313ہوگئی، بلوچستان میں 978گلگت بلتستان میں 333کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 66 ہوگئی۔ م±لک بھر میں اب تک 4052مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ این سی او پی مطابق کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 346 تک پہنچ گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 19 نئی اموات ہوئیں ہیں جن میں سندھ میں 100، پنجاب میں 103، کے پی کے میں 122 ، گلگت بلتستان 3، اسلام آباد میں 4 اور بلوچستان میں 14مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ کورونا وائرس کے متاثرین میں مقامی پھیلاﺅ84 فیصد جبکہ غیرملکی سفری پھیلاﺅ 16 فیصد ہے۔ اب تک 174160 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں8249 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ملک کے 717 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 3560 مریض زیر علاج ہیں8۔ 153کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے