- الإعلانات -

سعودی عرب سے پی آئی اے کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے 500 پاکستانیوں کی وطن واپسی

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر پندرہ مارچ کو فلائٹس آپریشن بند ہونے کے بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی دو پروازیں سعودی عرب کے شہروں ریاض اور جدہ سے مجموعی طور پر پانچ سو مسافروں کو لیکر اسلام آباد اور لاہور کے لئے روانہ ہوئیں جن میں سعودی عرب میں انتقال کر جانے والوں کی میتیں بھی روانہ کی گئی ہیں، ریاض ائیرپورٹ پر پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے مسافروں کو روانہ کیا اور کہا کہ حکومت پاکستان سعودی عرب سمیت دیگر تمام ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے اقدامات کر رہی ہے.