- الإعلانات -

پاناما لیکس کا الزام ہم پر لگا ہے، ہم اس حوالے سے اپنے آپ کو کلیئر کریں گے کیونکہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں

پاکسان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو.
اسلام آباد ۔ پاکسان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا الزام ہم پر لگا ہے، ہم اس حوالے سے اپنے آپ کو کلیئر کریں گے کیونکہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کا الزام ہم پر لگا ہے ہم اس حوالے سے اپنے آپ کو کلیئر کریں گے کیونکہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں، اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنانا ہماری ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی مسائل پر بات کرنے کو تیار نہیں لیکن جہاز میں سوار ہو کر چوہدری نثار سے ایف نائن پارک میں جلسے کی بات کرسکتے ہیں تو اس عمران خان کی سنجیدگی کا علم ہوتا ہے کہ وہ قومی مسائل پر کتنے سنجیدہ ہیں۔