- الإعلانات -

محکمہ موسمیات, بارش کی پیشگوئی مزید جانیئے

بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلا ئنڈینگ کا خدشہ،دادو میں 46 ،جیکب آبادمیں 45 درجہ حرارت ریکارڈ۔

اسلام آباد محکمہ موسمیات نے (آج ) ہفتہ سے پیر تک فاٹا، خیبر پختونخواہ (پشاور،مالاکنڈ ، ہزارہ ،مردان،کوہاٹ،بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)،بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن )، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہفتہ سے اتوار کے دوران سبی ، بہاولپور،ڈی جی خان ،ملتان،ساہیوال،فیصل آباد، لاہور ،سکھر ، کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں تیز /گرد آلود ہواو¿ں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ اتوار سے بدھ کے دوران بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلا ئنڈینگ کا خدشہ ہے ۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے ۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو 46، جیکب آباد 45، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑو، پڈعیدن، سکھر، لاڑکانہ اور رحیم یار خان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔