- الإعلانات -

88 ممالک سے ایک لاکھ پاکستانی وطن واپسی کے خواہشمند ہیں، معید یوسف

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران معید یوسف نے کہا کہ 88 ممالک میں پاکستانی موجود ہیں اوران میں بیشتر کو واپس آنا ہے، ایک لاکھ پاکستانی وطن واپس آنے کے خواہشمند ہیں، 38 ممالک سے 15 ہزار مسافروں کو واپس لاچکے ہیں، ہم خلیجی ممالک میں پھنسے مزدور اور دیہاڑی دار افراد کو واپس لارہے ہیں، سعودی عرب میں 15 ہزار سے زائد پاکستانی موجود ہیں۔