- الإعلانات -

عظیم مسلمان فاتح ٹیپو سلطان کے حوالے سے اہم منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

لاہور(خصوصی رپورٹ)ٹیپو سلطان کے بارے میں ایک اہم منصوبہ ، ان کی 221 ویں برسی( 4 مئی) کے موقع پر شروع کیا جارہا ہے، 18ویں صدی سے تعلق رکھنے والا مسلمان کمانڈر تاریخ کی ایک عظیم شخصیت ہے۔ اس منصوبے میں بین الاقوامی اور اعلی معیار کا ٹی وی سیریل ، ایک فلم ، ادب اور مسلمانوں کی تاریخ کے ہیروز کو اجاگر کرنے والی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

پروجیکٹ ایسے وقت میں آیا ہے جب ہماری تاریخ اور دنیا میں ہماری شراکت پر نظرثانی کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ان سے بخوبی واقف ہوں۔ اسی طرح کے بین الاقوامی منصوبوں کی کامیابیوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کے اس طرح کے پروجیکٹ سے قومی فخر میں اضافہ اور بہترین مواد کی ترویج ہوتی ہے۔
اس منصوبے کے بانی حیدر علی داود خان نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ، "اس منصوبے کا مقصد مستقبل کے لیے امید جگانا ہے۔ پروجیکٹ مشرقی دنیا کے اس شاندار ماضی کو دکھائے گا جو مغربی دنیا نے کبھی نہیں دکھایا۔ یہ ایسے واقعات اور کردار ہیں جو آنے والی نسلوں کو متاثر کریں گے۔ ہم ، پرامید اور قومی اہمیت کے حامل اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے خواہشمند ہیں”
ڈیجیٹل پیشرفت ، مواد کی تخلیق اور اجتماعی پلیٹ فارم کی آمد نے ہمارے ٹیلی ویڑن کو سمجھنے کے انداز کو نئی جلا بخشی ہے۔ تاریخی تناظر پر مشتمل ٹی وی سیریلز نے عالمی سطح پر بے مثال میڈیا ریٹنگ حاصل کی ہے۔اس منصوبے نے حیدر علی اور ٹیپو سلطان پر ایک اعلی معیار کا ٹی وی سیریل تیار کیا ہے۔ باپ بیٹے کی جوڑی نے سامراجی قوتوں کے ظلم کے خلاف کھڑے ہو کر شمع حق افروزاں کی اور اس عمل میں آزادی کے حقیقی معنی کو جنم دیا۔
بڑی اسکرین (فلموں) کی ہمیشہ ہی اپنی ایک دلکشی رہی ہے۔ تاریخ پر مبنی بایوپکس ناظرین اور ناقدین کو یکساں طور پر راغب کرتا ہے۔ یہ پروجیکٹ پاکستان میں پہلی بار سلور سکرین کا ایسا تجربہ کر رہا ہے جو پہلے نہیں ہوا۔ ایسا تجربہ جو آنے والے نسلوں تک کو اپنے حصار میں رکھے گا۔ مسلم ہیروز پر مبنی بچوں اور نوجوانوں کے لئے دل موہ لینے والی ادبی سرگرمیاں بھی اس منصوبے کا حصہ ہوگی۔