- الإعلانات -

ایان علی نے وزارت داخلہ کو خط لکھ ڈالا، خط میں کیا لکھا مزید جانیئے

کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کے لیے وزرت داخلہ سے رجوع کر لیا۔ اپنے وکلاء کے ذریعے سیکرٹری داخلہ کے نام لکھے گئے خط میں ایان علی نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔ ماڈلنگ کے معاہدوں کی تکمیل کیلئے آج رات کراچی ائرپورٹ سے دبئی روانگی ہے جس کیلئے سیٹ بھی کنفرم ہوچکی ہے ۔ ایان علی نے وزارت داخلہ کو خط میں مزید کہا کہ معاہدے پرعمل نہ کر سکی تو دس لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا اس لیے فوری طور پر نام ای سی ایل سے نکالا جائے بصورت دیگر متعلقہ حکام کو توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے