- الإعلانات -

سرگودھا،ہوائی اڈوں,اورائیر پورٹس کے گردونواح میں پتنگ بازی اور کبوتر بازی پر پابندی

سرگودھا۔ محکمہ ہواءبازی نے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے لاحق خطرات کے پیش نظر ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں‘ ایئر پورٹس کے گردونواح میں پتنگ بازی‘ کبوتر بازی پر پابندی کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرانے کےلئے تمام متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں۔ سرگودھا سمیت ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں‘ ایئر پورٹس کے گردونواح میں پتنگ بازی اور کبوتر بازی پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کےلئے متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کبوتر بازی اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈاﺅن کیا جائے تاکہ طیارے اور ہوائی جہاز پرندے اور پتنگ وغیرہ ٹکرانے سے محفوظ رہ سکیں۔