- الإعلانات -

وفاقی وزیر اطلاعات نے گورنر راج سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سوشل میڈیا میں صوبوں میں گورنر راج کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت جب اس وقت کرونا سمیت دوسرے مسائل کے حل لئے بھر پوراور کامیاب کوشش کررہی ہے کچھ شر پسند عناصر اس طرح کو افواہیں پھیلا کے حکومت کی توجہ بٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ یہ ملک دشمن عناصر کا پراپیگنڈا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر صوبوں میں گورنر راج اور ہنگامی حالات کے نفاذ سے متعلق متضاد افواہیں گردش میں تھیں۔