- الإعلانات -

این اے 154: دھاندلی کا فیصلہ کل ہو گا

jahangir-tareen

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ 26اگست کو ہو گا ۔اس حلقے میں پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کو آزاد امید وار صدیق بلوچ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔صدیق بلوچ نے جیت کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق این اے 154میں ن لیگ کی تیسر ی وکٹ گرنے یا نہ گرنے کا فیصلہ 26تاریخ کو ہو گا ۔اس حلقے میں جہانگیر ترین کی آزاد امید وار سے شکست کے بعد عمران خان نے نے دعویٰ کیا تھا کہ اس حلقے میں حکومت نے دھاندلی کی تھی جس کے بعد الیکشن ٹربیونل میں کیس چل رہا ہے ۔

پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا چار حلقے کھول دو ،ان چار حلقوںمیں ہمارے حق میں فیصلہ آیا ہے اور میرے حلقے میں بھی فیصلہ ہمارے حق میں آنے کی امید ہے کیونکہ ہم نے بہت محنت کی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ نادرا رپورٹ کے مطابق اس حلقے میں فنگر پرنٹس جعلی ہے اور انتخابی عمل میں بے ضابطگیا ں پائی گئی ہیں ۔