- الإعلانات -

وزیر اعظم نے علامہ اقبال سے غلط طور پر نظم منسوب کرنے کی وضاحت کردی

وزیر اعظم عمران خان نے علامہ اقبال سے غلط طور پر منسوب نظم ٹوئٹ کرنے پر وضاحت کردی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں تصحیح کرتا ہوں یہ نظم اقبال کی نہیں ہے تاہم اس میں اس نظم کے پیغام پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور اگر ہمارے نوجوان اس پیغام پر عمل کریں گے تو ان کی خداد صلاحیتیں سامنے آئیں گی۔

I stand corrected – this is not Allama Iqbal’s poem but the message conveyed is what I have stood by and tried to follow and if our youth absorbs this message it will release their great God- given potential that all of us possess as His greatest creation Ashraf ul Mukhluqat. https://t.co/SvDVrakc5d

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 6, 2020

اس سے قبل وزیر اعظم نے قومی شاعر علامہ اقبال سے غلط طور پر منسوب ایک نظم ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اقبال کی یہ نظم میری زندگی کی جدوجہد کی عکاس ہے۔ نوجوانوں کو میری تلقین ہے کہ وہ اس نظم کو سمجھیں، اپنائیں اور یقین کر لیں کہ اس سے ان خداداد صلاحیتوں میں خوب نکھار آئے گا جو بطور اشرف المخلوقات رب کریم نے ہم سب کو عطا کر رکھی ہیں۔‘‘

This poem by Iqbal reflects how I try to lead my life. I urge our youth to understand and absorb the poem of the great Iqbal and I guarantee them that it will release their great God-given potential that we all possess as His greatest creation Ashraf ul Mukhluqat. pic.twitter.com/oyxkTlMrdc

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 6, 2020

ٹوئٹر کے کئی صارفین نے وزیر اعظم کی جانب سے قومی شاعر علامہ اقبال سے غلط طور پر منسوب نظم شیئر کیے جانے کے بعد تصحیح اور تنقید پر مبنی تبصرے کیے۔