- الإعلانات -

عدالت کا ایف آئی اے سے سنتھیا رچی پر مقدمہ درج کرنے کے متعلق جواب طلب

اسلام آباد: سیشن کورٹ نے امریکی صحافی سنھتیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے9جون تک جواب طلب کر لیا۔

اسلام آبادکے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ امریکی صحافی نے سوشل میڈیا پر بےنظیربھٹو کے خلاف مہم چلائی۔درخواست گزار کے مطابق پی ٹی اے کوسوشل میٖڈیا سے ٹوئٹ ڈیلیٹ کروانے اور ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواستیں دیں جس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔عدالت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرے۔ اس سے قبل ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجادنے ایک شہری وقاص عباسی کی درخواست پر مقدمہ درج نہ کرنے پر پولیس کو آٹھ جون کو جواب طلب کررکھاہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی خاتون کا سابق وزیر داخلہ رحمن ملک پر زیادتی کا الزام
واضح رہے امریکی صحافی اور بلاگر سنتھیا رچی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمن ملک پر زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا ہے علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کرنے کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ اس سے قبل وہ پیپلز پارٹی کی مرحوم چیئرپرسن بے نظیر بھٹو سے متعلق بھی سنگین الزامات عائد کرچکی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے امریکی خاتون کے عائد کردہ الزامات کو مستردکیا ہے اور قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے تاہم بے نظیر بھٹو سے متعلق سنھتیا رچی کے الزامات کے خلاف پیپلزپارٹی ایف آئی اے میں شکایت درج کروانے کے لیے رجوع کرچکی ہے۔