- الإعلانات -

عزیر بلوچ نے 159 قتل کیے،اعتراف کر لیا

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش میں اہم انکشافات، عزیر بلوچ نے 159 قتل سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ عزیر بلوچ نے 159 قتل سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔ عزیر بلوچ نے واراتیں ضلع ویسٹ ، سٹی اور سائوتھ میں کیں۔ ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ اپنے قریبی رشتے دار کے پاسپورٹ پر بیرون ملک فرار ہوا۔ پاسپورٹ پر رشتے دار کی تصویر ہٹا کر اپنی تصویر لگائی۔ عزیر بلوچ کو کراچی آپریشن شروع ہونے سے پہلے آپریشن کا بتا دیا گیا تھا۔ فیصل پٹھان کو گینگ کی ذمہ داری سونپنے پر گینگ وار 2 دھڑوں میں تقسیم ہوئی تھی۔ سابق چئیرمین فشریز کو عزیر بلوچ کے کہنے پر لگایا گیا تھا.