- الإعلانات -

کاروبار کھلنے کے خواہش مندوں کو پیسہ تو مل جائیگا شاید آئی سی یو بیڈ نہ مل سکے، مرتضیٰ وہاب

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کاروبار کھلنے کے خواہش مند خوش ہوجائیں انہیں اب پیسہ تو مل جائے گا لیکن شاید آئی سی یو کا بیڈ نہ مل سکے۔

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں یومیہ بنیادوں پر بے پناہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ کاروبار اور شاپنگ پلازا کھولنے کے زیادہ خواہش مند تھے وہ اب خوش ہوجائیں لوگوں کو اب زیادہ پیسہ تو مل جائے گا مگر شاید آئی سی یو بیڈز نہ مل پائیں۔

Out of 8119 people tested in #Sindh over the last 24 hours, 1744 have tested positive so far. People who were more interested in opening up of businesses or shopping should be happy now that people may have money but not enough ICU beds. Ya Allah Rehem
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) June 7, 2020

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 1744 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 119 ٹیسٹ کیے گئے، دن بدن کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور وہ ہسپتالوں کی جانب رُخ کررہے ہیں، اللہ ہم سب کے حال پر رحم فرمائے۔