- الإعلانات -

کھجو ر کے درختوں کی شاخ تراشی کی ہدایت

فیصل آباد۔ جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کھجور کے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر درختوں کی شاخ تراشی کریں تاکہ پودوں اور پھل کی نشو ونما بہتر انداز میں ہو سکے۔ انہوںنے بتایاکہ کھجور کے پودے اور اس کے پھل کی مناسب انداز میںنشو ونما کےلئے ضروری ہے کہ سال میں کم از کم 2مرتبہ درختوں کی شاخ تراشی کی جائے ۔انہوںنے کہا کہ عمل زیر گری کے وقت اور پھل کی کٹائی کے دوران اضافی، غیر ضروری ، خشک شاخوں کی کانٹ چھانٹ اشد ضروری ہے۔انہوںنے کہا کہ کانٹ چھانٹ کے عمل سے کھجور کے پھل کو زیادہ روشنی اور مناسب جگہ ملتی ہے جس سے اس کی بڑھوتری بھی زیادہ ہوتی ہے۔انہوںنے کہا کہ بڑی اور موٹے سائز کی لذیز کھجوریں حاصل کرنے کےلئے ہر دوسرے پھل کو کاٹ دینا چاہیے اور ےہ عمل اس وقت تک جاری رکھنا چاہیے جب تک پھل کا سائز مٹر کے دانے کے برابر نہ ہو جائے۔